ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / خلیجی خبریں / اداروں کی خود مختاری پرحملہ نیو انڈیا ہے؟ کانگریس نے مودی حکومت پرہندوستان کی ازسرنوتشریح کا الزام لگایا

اداروں کی خود مختاری پرحملہ نیو انڈیا ہے؟ کانگریس نے مودی حکومت پرہندوستان کی ازسرنوتشریح کا الزام لگایا

Thu, 29 Nov 2018 01:53:26    S.O. News Service

نئی دہلی:28/نومبر (ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)کانگریس نے الزام لگایا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کے نیو انڈیاکاآئیڈیاملک کی گوناگونی کے لیے خطرہ بن رہا ہے اور معیشت کو تباہ کررہا ہے ساتھ ہی اس سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے نظریات کو تقویت مل رہی ہے۔کانگریس کے ذیلی تنظیم پروفیشنل کانگریس کے علاقائی کنوینر سلمان سو ز نے آج یہاں پریس کانفرنس میں طنزیہ لہجے میں کہا کہ مودی حکومت جس سوچ کے ساتھ نیو انڈکے لیے کام کررہی ہے وہ دنیا سے کچھ الگ ہی ہے۔ اس میں لوگوں کی آواز دبائی جارہی ہے اور جمہوری اداروں کی خود مختاری کو ختم کیا جارہا ہے۔ کثرت میں وحدت کو فروغ دینے کے بجائے تقسیم کی پالیسی اپنائی جارہی ہے اور ملک کی سالمیت کو چیلنج کیا جارہا ہے۔کانگریس رہنما نے کہا کہ ہندوستان جیسے عظیم او ر تکثیریت والے ملک کے لئے یہ سوچ درست نہیں ہے لیکن اس سے بی جے پی کی سوچ ضرور مضبوط ہورہی ہے۔ ان تمام صورت حال کے مدنظر لگتا ہے کہ ہندوستان کی از سر نو تشریح کی جارہی ہے اور مودی حکومت کی اس سوچ کو سامنے لانا ضروری ہے۔ اس لئے پروفیشنل کانگریس جمعہ کو ’کیا ہندوستان کی ا زسرِ نوتشریح کی جارہی ہے‘ موضوع پر ایک پروگرام منعقد کررہی ہے۔


Share: